لندن :عالمی وبا کی پانچویں لہر سامنے آنے کے بعد برطانیہ میں بھی کورونا بے قابو ہونے لگا ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 لاکھ 18 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ سامنے آنے کے بعد بورس جانسن نے سکول اور کاروبار بند نہ کرنے کا اعلان بھی کر دیا ۔
برطانوی میڈیا کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 لاکھ 18 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ کیے گئے ، یہ تعداد اب تک ایک دن میں رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں ۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جونسن کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی احتیاط کا لمحہ ہے لیکن اس تمام کے باوجود اپنے اسکول اور اپنے کاروبار کو بند نہیں کر سکتے اور اس وائرس کے ساتھ زندگی گزارنے کا راستہ تلاش کرنا ہو گا ۔
برطانوی وزیر اعظم نے کہا عوام کو چاہیے کہ اومی کورون سے بچنے کے لیے بوسٹر ڈوز لگوائے ،کیوں کہ آنے والے کچھ ہفتے ملک کے لیے چیلنجنگ ہو سکتے ہیں ۔