وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق بڑی خبر

11:03 PM, 4 Jan, 2022

اسلام آباد :وفاقی کابینہ کے انتہائی اہم ترین اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں نوازشریف کی وطن واپسی ،مریم نواز کی آڈیو لیک ،سمیت اسلامی ممالک سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے تمام وزرا کو مذہب سے متعلق کسی بھی قسم کے غیر ضروری بیانات دینے سے گریز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام وزرا آپس کی لڑائی چھوڑ کر متحدہو جائیں ۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا مارچ تک ہمیں مشکلات کا سامنا ہے اپریل خوشخبری کا مہینہ ہو گا،اجلاس میں تمام اسلامی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی ،شہزاد اکبر نے کابینہ کو مریم نواز کی نئی آڈیو سے متعلق آگاہ کیا،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے آڈیو پر تبصرے سے گریز کیا،اجلاس میں نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں دو وفاقی وزراء نے پنجاب سکول سلیبس پر اعتراض کیا، جس پر وزیراعظم نے وزیر تعلیم شفقت محمود کو وزراء کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی،وزیراعظم عمران خان نے مشکل حالات سے نکلنے کا ٹائم فریم دیدیا۔

مزیدخبریں