کیا سعودی عرب میں اومی کرون کی وجہ سے لاک ڈائون لگنے جا رہا ہے ؟

10:06 PM, 4 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

ترجمان وزارت صحت سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ابھی ایسی صورتحال نہیں کہ سعودی عرب میں لاک ڈائون لگا دیا جائے ،سعودی عرب کی آدھی سے زیادہ آبادی ویکسین لگوا چکی ہے اس لیے ممکن نہیں کہ پہلے جیسی صورتحال دوبارہ بن جائے جس کی وجہ سے لاک ڈائون لگایا جائے۔

وزارت صحت سعودی عرب کے ترجمان کا کہنا تھا اومی کرون کی پانچویں لہر میں ابھی ایسے حالات نہیں کہ لاک ڈائون لگانا پڑ جائے ،ڈاکٹر عبد الاعلی نے کورونا کی پانچویں لہر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا مملکت میں لاک ڈائون لگانے کافی الحال کوئی امکان نہیں ۔

انہوں نے کہا زمینی حقائق اس دفعہ پہلے والے حالات سے برعکس ہیں کیونکہ اس وقت سعودی عرب اور پوری دنیا میں زیادہ تر وہ لوگ متاثر ہورہے ہیں جنہوں نے کورونا کی ویکسین یا تو لگوائی نہیں یا دوسری خوراک کے انتظار میں ہیں ،ترجمان وزارت صحت نے مزید کہا کہ کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کیلئے عوام کو چاہیے کہ وہ بوسٹر ڈوز لگوانے سے مت گھبرائیں ۔

سعودی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسوقت  سعودی عرب میں وافر مقدار میں کورونا ویکسین موجود ہے اس لیے عوام فوری طور پر ویکسین لگوائیں کیونکہ ویکسین لگوا کر ہی عالمی وبا سے بچا جا سکتا ہے ،انہوں نے کہا ایسے تمام لوگ جو پہلے ویکسین لگوا چکے ہیں وہ بوسٹر ڈوز لگوانے میں بھی دیر نہ کریں ،لاک ڈائون سے متعلق بات کرتے ہوئے ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا ایسا ممکن نہیں کہ کورونا کی وجہ سے ایسی صورتحال بن جائے کہ لاک ڈائون لگانا پڑے کیونکہ آدھی سے زیادہ آبادی ویکسین لگوا چکی ہے ۔

انہوں نے کہا سعودی حکومت کی کوشش ہے کہ بچوں کو بھی جلد ازجلد کورونا ویکسین لگا دی جائے تاکہ ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کی تیاری کی جاسکے ۔

مزیدخبریں