پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافہ 

08:28 PM, 4 Jan, 2022

اسلام آباد:حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں اضا فہ کردیا،سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق  ایف بی آر نے  پیٹرولیم  مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،نوٹیفیکیشن کے مطابق  پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح1.63 فیصد سے بڑھا کر4.77 فیصد ،ہائی اسپیڈ ڈیزل پر  7.37فیصد سے بڑھا کر9.08 فیصد ،لائٹ ڈیزل آئل پر 8.19 فیصد سے بڑھا کر8.30 فیصد  اورمٹی کے تیل پر جی ایس ٹی کی شرح0.46 فیصد سے بڑھا کر2.70 فیصد کردی   گئی ہے ۔

دوسر ی جانب  وفاقی حکومت یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرچکی ہے  لیکن اس سے متعلق ابھی تک جنرل سیلز ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا  تھا ،سولہ دسمبر 2021 ء کی پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن تین جنوری 2022 کو جاری کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں