لاہور: عالمی نمبر ون ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ کو طبی استثنیٰ حاصل ہو گیا ہے جس کے باعث وہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے اہل ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سامان کے ساتھ اپنی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بریک کے دوران اپنے پیاروں کے ساتھ اچھا وقت گزرا ہے، اب مجھے کھیل کی اجازت مل گئی ہے اور میں سفر کا آغاز کر رہا ہوں۔
Happy New Year! Wishing you all health, love & joy in every moment & may you feel love & respect towards all beings on this wonderful planet.
— Novak Djokovic (@DjokerNole) January 4, 2022
I’ve spent fantastic quality time with loved ones over break & today I’m heading Down Under with an exemption permission. Let’s go 2022! pic.twitter.com/e688iSO2d4
واضح رہے کہ جوکووچ کی وکٹوریہ میں ویکسین پروٹوکول کے باعث آسٹریلین اوپن میں شرکت مشکوک تھی تاہم انہیں طبی استثنیٰ دیدیا گیا ہے۔