اسلام آباد:وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تحریک انصاف کی فنڈنگ رپورٹ سے متعلق کہا کہ پاکستان کی عوام کو عمران خان پر مکمل یقین ہے،تحریک انصاف کا فنڈنگ کا بہت تفصیلی ریکارڈ موجود ہے،پی ٹی آئی کے کل اکاونٹس 26 تھے، 8 میں کبھی کوئی ٹرانزیکشن نہیں ہوئی،اپوزیشن خواہ مخوا شور مچار رہی تھی کہ نجانے کیا ہو گیا ہے،6اکاؤنٹس پی ٹی آئی کے نہیں ہیں،4 اکاؤنٹس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا پاکستان تحریک انصاف کی فنڈنگ کی رپورٹ سب کے سامنے ہے،ہم چاہتے تھے سب کی رپورٹ اکھٹی آئے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو،انہوں نےکہا چاہتے ہیں تمام پارٹیوں کے فنڈ ریزنگ کے آڈٹ سامنے آئیں،باقی پارٹیوں نے فنڈنگ کے معاملے میں وڈیرے بٹھائے ہوئے ہیں،الیکشن کمیشن تمام پارٹیوں کی فنڈنگ بھی سامنے لائے۔
وزیر اطلاعات نے کہا پاکستان کی عوام کو عمران خان پر مکمل یقین ہے،دنیا بھر سے تحریک انصاف کے کارکنان پارٹی کو فنڈ کرتے ہیں،تحریک انصاف کا فنڈنگ کا بہت تفصیلی ریکارڈ موجود ہے،سٹیٹ بینک کی رپورٹ ہماری حکومت بننے سے پہلے کی ہے،پی ٹی آئی کا فنڈنگ کا سسٹم قانونی ہے،انہوں نے کہا آج یہ بات طے ہو گئی کہ فارن فنڈنگ کا کوئی معاملہ نہیںہے ،26 میں سے 8 اکاؤنٹ پی ٹی آئی کے فعال ہیں،4 اکاؤنٹس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
فواد چوہدری کا کہناتھا سینٹرل اکاؤنٹس میں جو پیسہ آیا وہ دوسرے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوا، اس طرح یہ رقم دو بار گنی گئی ہے،پی ٹی آئی نے آج الیکشن کمیشن کو ایک ایک روپے کا حساب دیا،ہم چاہتے ہیں پی پی اور ن لیگ کے اکاونٹس کی بھی ساتھ ہی اسکروٹنی ہونی چاہیئے،اللہ کا شکر ہے پی ٹی آئی ایک بار پھر سرخرو ہوئی۔