3سالوں میں وزیر اعظم کے 47 غیر ملکی دوروں پر اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں

PM Imran Khan, PTI, PM Visit, Foreign Visit

اسلام آباد:تین سالوں میں وزیراعظم عمران خان کے 47غیر ملکی دوروں پر اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں ،تین سالوں میں وزیر اعظم کے غیر ملکی دوروں پر اخراجات کی رپورٹ سینٹ میں پیش کر دی گئی ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں سے متعلق سینٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایاگیا کہ وزیراعظم عمران خان کے سال 2018 میں 3 غیر ملکی دوروں پر پر 4کروڑ56لاکھ15 ہزار سے زائد اخراجات آئے۔

سال 2019 میں وزیراعظم نے 16 غیر ملکی دورے کئے،جن پر 11کروڑ69 لاکھ 11 ہزار سے اخراجات ہوئے، سال 2020 میں 4 غیر ملکی  دوروں پر 1 کروڑ 36لاکھ 37 ہزار سے زائد کے اخراجات آئے۔

سال 2021 میں 5 غیر ملکی دوروں پر2 کروڑ 76لاکھ 2 ہزار روپے سے زائد اخراجات آئے،تحریری جواب میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے حلف اٹھانے سے اب تک 47 غیر ملکی دورے کئے،غیر ملکی دوروں پر 20 کروڑ 37 لاکھ 67 ہزار سے زائد کل اخراجات آئے۔