ممبئی :عالمی وبا کی پانچویں لہر نے جہاں پوری دنیا میں ہلچل مچا رکھی ہے وہیں بھارت میں کورونا سے نمٹنے کیلئے انتہائی سستی دوا متعارف کروا دی گئی ہے جس کے ایک کیپسول کی قیمت صرف 35 روپے ہے ،انڈین ڈرگ کنٹرولر جنرل (ڈی سی جی آئی) نے کووڈ-19 کے علاج میں ملک میں مفید اینٹی وائرل دوا مولنوپرویر کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے ۔
بھارتی محکمہ صحت کے مطابق انڈین مینکا ئنڈ فارما اسی ہفتے سب سے سستی 35 روپے فی کیپسول کی کووڈ 19 اینٹی وائرل دوا مولنپر ویر (Covid-19 Antiviral Drug Molnupiravir) لانچ کرنے جا رہی ہے جس کی مکمل تیار ی کی جا چکی ہے ۔
دی اکنامک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، مینکائنڈ فارما کے چیئرمین آر سی جونیجا نے بتایا کہ مولولائف کے پانچ دنوں کے کورس پر 1400 روپےخرچ ہونے کی امید ہے۔
انہوں نے کہا یہ دوا مارکیٹ میں اسی ہفتے لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ، ایک مریض کے لئے مولنوپرویر پانچ دن تک ہر دن میں دو بار 800 ملی گرام ریکمینڈ کی گئی ہے۔ ایسے میں ایک مریض کو 200 ملی گرام خوراک کے طور پر 40 کیپسول لینے کی ضرورت ہے۔ اورل پل کی مینوفیکچرنگ 13 ہندوستانی دوا کمپنیوں کے ذریعہ کی جائے گی، جن میں ٹورنٹ، سپلا، سن فارما، ڈاکٹر ریڈیز، نیٹکو، مائیلان اور ہیٹیرو شامل ہو۔
واضح رہے کہ مینکائنڈ فارما ملک میں کووڈ -19 کی دوا مولو لائف (مالنوپریور) کی پیشکش کے لئے بی ڈی آر فارما اسیوٹکلس کے ساتھ شراکت کی ہے۔