نیویارک:عالی وبا کی پانچویں لہر نے تباہی مچانا شروع کر دی ،امریکا اور یورپ میں کورونا کیسز کا طوفان تھم نہ سکا،نئے اعدادو شمار کے مطابق صرف امریکہ میں ہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔
امریکی یونیورسٹی جانز ہاپکنز کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 10 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے جبکہ 1 ہزار 688 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
دوسری جانب فرانس میں 67 ہزار ، برطانیہ میں ایک لاکھ57 ہزار ، اٹلی میں68 ہزار ، اور اسپین میں 93ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔
بھارت میں کورونا کے 37 ہزار نئے کیسز سامنے آئے، ایک دن میں 124 افراد جان کی بازی ہار گئے ،تیزی سے پھیلتے کورونا کی وجہ سے نئی دہلی میں نئی پابندیاں نافذ کردیں گئی ہیں۔