اسلام آباد : شاہانہ طرز زندگی رکھنے والے بعض ارکان پارلیمنٹ کا ایف بی آر کی فہرست میں جمع ٹیکس صفر نکلا ، 19ممبران قومی اسمبلی اور سینیٹروں کا نام ایف بی آر کی فہرست میں سامنے آگیا جن کا ٹیکس زیرو ہے۔ ا یف بی آر کی جانب سے پارلیمنٹینرز کی سال2019کی جاری کردہ ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق 10 ارکان قومی اسمبلی اور9سینیٹرز صفر ٹیکس دینے والوں میں شامل ہیں۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف کے پانچ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) اورمسلم لیگ (ق) کے ایک ایک جبکہ جے یوآئی (ف) کے دو ارکان قومی اسمبلی شامل ہیں۔
سینیٹرز میں پیپلزپارٹی کے تین ، پی ٹی آئی کے دو ، مسلم لیگ (ن)، اے این پی، بلوچستان عوامی پارٹی ایک اور ایک آزاد سینیٹر شامل ہیں۔ ممبر قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے منصور حیات خان، نیازاحمد جھکڑ، سیف الرحمان ، سلیم الرحمان ، سردار محمد خان ،جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا عبدالشکور اور مولاناکمال الدین ، مسلم لیگ (ن) کی شکیلہ خالد چوہدری، مسلم لیگ (ق) کی فرخ خان اور پیپلزپارٹی کے پیر عامر شاہ گیلانی شامل ہیں جنہوں نے سال2019میں صفر روپے ٹیکس دیا۔
سینیٹرز میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی، سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان ، سینیٹر قرالعین مری، پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل سلیم الرحمان، سینیٹر سیف اللہ ابڑو، اے این پی کے سینیٹر ہدایت اللہ خان، بی اے پی کے پرنس احمد عمرزئی اور آزاد سینیٹر نسیمہ احسان صفر ٹیکس دینے والوں میں شامل ہیں ۔