کراچی: سندھ میں جنوبی افریقا میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم اومی کرون وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ کراچی میں اومی کرون کے پھیلاؤ کی شرح 9 تک پہنچ گئی جس کے بعد سندھ حکومت نے کاروبار اور سکول بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق کراچی میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد کورونا کیسز کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی ہے۔ جس کے بعد محکمہ صحت سندھ نے کاروباری اوقات محدود کرنے پرغور شروع کردیا ہے۔ مختلف اضلاع میں اسکولزبند کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
کورونا کے پھیلا ؤ میں تیزی کے بعد اسکولوں اور کاروبار بند کرنے کے حوالے سے دو تین روز میں فیصلہ متوقع ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں کورونا کےمثبت کیسزکی شرح8.91 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز2650لوگوں کےٹیسٹ ہوئے236 لوگ کووڈپوزیٹونکلے۔کراچی میں ویکسینیشن کی شرح ملک میں سب سے کم ہے ۔ صرف40فیصد لوگوں نےویکسینیشن کرائی ہے۔