حرمین ایکسپریس ٹرین کیلئے خواتین ڈرائیورز بھرتی کی جائیں گی

11:31 AM, 4 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

ریاض : سعودی خواتین مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان تیز رفتار حرمین ایکسپریس ٹرین چلانے کی ذمہ داری نبھائیں گی ۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریاض کی حرمین ایکسپریس ٹرین میں 12 ماہ کے دوران تقریباً 6 کروڑ مسافروں سفر کرسکیں گے۔

سعودی ریلوے پولی ٹیکنک نے اعلان کیا کہ اس نے حرمین ایکسپریس ٹرین لیڈرز پروگرام میں تربیت کے لیے سعودی خواتین کی رجسٹریشن کھول دی ہے۔

مزیدخبریں