ایپل کے اثاثوں کی مالیت 3 کھرب ڈالر ہوگئی 

10:48 AM, 4 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

نیویارک : امریکا میں ٹیکنالوجی کمپنی ’’ایپل‘‘ پہلی کمپنی بن گئی ہے جس کے اثاثوں کی کل مالیت 3 کھرب ڈالرز تک جا پہنچی ہے۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق آئی فون بنانے والی کمپنی کا شیئر گزشتہ روز 182.88 ڈالر تک کی بلند ترین حد کو چھونے کے بعد معمولی حد تک نیچے آ گیا۔

یاد رہے کہ اگست 2020ء میں ایپل کورونا وبا کے دوران 2 کھرب ڈالرز کی کمپنی بن گئی تھی۔ یہ نیا ریکارڈ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ٹم کُک کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 

ایپل کے بانی اسٹیو جابز کے انتقال کے بعد 2011ء میں ٹم کُک کمپنی کے نئے چیف ایگزیکٹو افسر بن گئے تھے۔ اگرچہ امریکی اسٹاک مارکیٹس پر سیلیکون ویلی کی کمپنیوں کا غلبہ ہے لیکن ایپل کے بعد مائیکرو سافٹ ہی وہ کمپنی ہے جس کے اثاثوں کی مالیات 2 کھرب ڈالرز ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں اپیل کی آمدنی 20.5 ارب ڈالرز ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزیدخبریں