پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر آگئی ،کراچی اور لاہور نشانے پر

10:18 AM, 4 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر آگئی ہے ۔ جنوبی افریقا سے سامنے آنے والے اومی کرون وائرس نے کراچی اور لاہور کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مزید 630 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 12لاکھ ،97ہزار865 تک جا پہنچی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار945 ہو گئی جبکہ 641مریضوں کی حالت تشویشناک  ہے۔

دریں اثنا لاہور میں اومی کرون وائرس تیزی پھیلنے لگا ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پنجاب میں اومی کرون کے مزید 36 جن میں سے 34 کیسز لاہور میں سامنے آئے ہیں۔ 

لاہور میں پچھلے ایک ہفتے میں اومی کرون کیسز پھیلنے میں شدت اگئی ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں سب سے زیادہ اومی کرون کے 34 کیسز لاہور سے رپورٹ ہوئے۔ 

اب تک اومی کرون کے لاہور میں 144 جبکہ مجموعی طور پر پنجاب میں 153 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے سب زیارہ کیسز لاہور میں رپورٹ ہونا ایک خطرناک بات ہے فوری طور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

مزیدخبریں