بیٹے کی جان لینے والوں کو کسی صورت میں معاف نہیں کروں گی، والدہ اُسامہ ستی

10:41 PM, 4 Jan, 2021

اسلام آباد: پولیس گردی کا شکار ہونے والے اسامہ ستی کی والدہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی جان لینے والوں کو کسی صورت میں بھی معاف نہیں کروں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے بیٹا بے گناہ تھا لیکن بے دردی کے ساتھ ہی ان غنڈوں نے میرے لخت کو مجھ سے چھین لیا۔ میری وزیراعظم عمران خان ، چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر داخلہ شیخ رشید سے مطالبہ ہے کہ ان ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کون سی ریاست مدینہ ہے جس میں ماوں کے بیٹوں کو سڑکوں پر بے دردی کے ساتھ مارا جاتا ہے ہم نے تحریک انصاف کو اس لئے ووٹ ڈالے تھے کہ وہ ہمارے گھروں کو اجاڑنا شروع کر دے۔

مزیدخبریں