وزیراعظم عمران خان کی نیب کو شاباش لیکن ڈو مور کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان کی نیب کو شاباش لیکن ڈو مور کی ہدایت
سورس: سکرین شارٹ

اسلام آباد ، وزیراعظم کی نیب اور اینٹی کرپشن پنجاب کو شاندار ریکوری پر شاباش اور ڈومو ر کی ہدایت ۔ 

وزیراعظم عمران خان نے قومی احتساب بیورو (نیب ) اور محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ریاستی ادارے سیاسی دباؤ کے بغیر آزادانہ کام کریں تو قوم کا فائدہ ہوتا ہے ۔ عمران خان نے نیب کو شاندار ریکوری پر شاباش دی اور کہا کہ یہ سلسلہ جاری رکھیں اور ریکوری کو مزید بہتر کریں ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ نیب پچھلے دوسال میں  3 سو 79ارب روپے ریکور کیے جبکہ  2008 سے 2018 تک صرف 104 ارب روپے کی ریکوری کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اینٹی کرپشن نے 27 ماہ کے دوران 206 ارب روپے کی وصولی کی ہے۔ بدعنوان حکمرانوں کے 10 سالہ دور میں اینٹی کرپشن نے صرف 3 ارب روپے ریکور کیے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احتساب تب ہوتا ہے جب ادارے آزادانہ کام کریں۔ موازنے سے واضح ہے کہ اب احتساب کے ادارے خودمختار اور آزاد ہیں۔ اینٹی کرپشن مکمل آزادی سے زبردست کام کر رہا ہے۔