لاہور: مریم نواز نے بہاولپور واپسی پر ریسٹ ایریا میں خصوصی طور پر رُک کر اپنی نواسی کے لئے چیزیں خریدیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مریم نواز ویڈیو کال کے ذریعے اپنی نواسی سیرینا سے بات کر رہی ہیں اور ان کو دکان میں پڑے مختلف کھلونے بھی دکھا رہی ہیں۔
مریم نواز نے اس ویڈیو کے نیچے لکھا کہ یہ نانی بننے کی خوشی اور لطف ہے، شُکر الحمد اللہ۔ اس کے کچھ دیر بعد ایک اور تصویر شیئر کی جس میں پرویز رشید وہی چپس کھا رہے ہیں جو مریم نواز نے اپنی نواسی کیلئے خریدے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ پرویز انکل وہ چیز کھا رہے ہیں جو میں نے اپنی نواسی سیرینا کے لئے خریدی تھیں۔
واضح رہے کہ مریم نواز بہاولپور میں پی ڈی ایم کی ریلی میں شرکت کرنے کے بعد وہیں سے بذریعہ موٹروے واپس آ رہی تھیں اور اس سفر کے دوران انہوں نے موٹروے بنانے پر اپنے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔