پی ٹی آئی نے کارکنوں سےچندہ لیا لیکن کسی کو نواز انہیں ، شبلی فراز

05:41 PM, 4 Jan, 2021

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مچھ میں گیارہ افراد  کے قتل کی مذمت کرتے ہیں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ہے ۔ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اسی کی دہائی کے بعد کرپشن کی سیاست کو فروغ ملا ۔سابق حکمرانوں نے کرپشن کے کلچر کو فروغ دیا ۔

پی ٹی آئی سے قبل جو حکومت بنا کرتی تھی وہ الیکشن میں جن لوگوں سے پیسے لے کر استعمال کرتے تھے حکومت میں آنے کے بعد ان کو سہولتیں بھی دیا کرتی تھیں ۔ پی ٹی آئی پہلی پارٹی ہے جس نے کسی سے فنڈنگ نہیں لی اور نہ ہی حکومت میں آنے کے بعد ان کو کوئی سہولت دی ۔ پی ٹی آئی نے پارٹی میں ڈونیشن کا سلسلہ شروع کیا ہمارے ورکرز ممبرز اورخیرخواہ  چھوٹی چھوٹی رقوم سپانسر کرتے تھے لیکن ہم نے ان کو اس کے جواب میں کچھ بھی فیور نہیں کیا ۔ 

حکومتی ترجمان فرخ حبیب  نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں جھوٹوں کی منڈی لگی ہوئی ہے ۔ پی ڈی ایم کی  شکل میں ایک گروہ لوگوں کو مس گائیڈ کرنے میں لگا ہوا ہے ۔ پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ نے الیکشن کمشن کو یہ اختیار  دیاہے  کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے انتخابات سے قبل اکاؤنٹس کی چھان بین کرسکتے ہیں ۔

مزیدخبریں