اپوزیشن کے استعفوں کا حکومت کو انتظار ہے، وزیر دفاع

اپوزیشن کے استعفوں کا حکومت کو انتظار ہے، وزیر دفاع
کیپشن: اپوزیشن کے استعفوں کا حکومت کو انتظار ہے، وزیر دفاع
سورس: فائل فوٹو

نوشہرہ: وزیر دفاع پرویز خٹک نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے اپوزیشن کے استعفوں کا حکومت کو انتظار ہے اور ان کے اس اقدام سے ملک کی بہتری ہو گی اور جلد سے جلد استعفے دے کر سیٹیں خالی کر دیں۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے خالی کردہ سیٹوں کو جیت کر ملک اور عوام کی بہتری کے لئے نئی ترامیم کریں گے۔ پی ڈی ایم لانگ مارچ اور استعفوں کا شوق پورا کر لے اور ان کو اسلام آباد میں کھانا بھی دیں گے جبکہ مولانا فضل الرحمان کو حلوہ بھی کھلایا جائے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اپوزشین اتحاد پی ڈی ایم چوں، چوں کا مربہ بن چکا ہے اور جلد ہی یہ ٹوٹ جائے گا۔