شاہ سلمان کی نواز شریف کو سعودی عرب میں مستقل رہائش کی پیشکش 

03:41 PM, 4 Jan, 2021

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے پر کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا ۔ ان کے لیے مناسب ، باعزت اور قانونی آپشن موجود ہیں ، سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے نواز شریف کو سعودی عرب آنے اور ملاقات کی دعوت کا پیغام بھجوایا ہے اور کہا ہے کہ اگر نواز شریف مستقل طور پر سعودی عرب رہنا چاہیں تو سعودی عرب ان کا خیر مقدم کریگا۔ 

نجی ٹی وی  کے مطابق نواز شریف کے سعودی عرب جانے  کے حوالے سے قومی امکان ہے کہ وہ مستقبل رہائش کے لیے نہ سہی لیکن عمرہ کی ادائیگی اور سعودی حکمرانوں شاہ سلمان اور محمد بن سلمان سے ملاقات کے لیے جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے ۔ 

دورے کے پیش نظر نواز شریف کے سٹاف افسر ، حسین نواز کے ذاتی دوست ، سکول فیلو ، اور فیگر سٹار کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ، جہاں پر وہ نواز شریف کی حسین نواز کی رہائش گاہ  پر قیام کے انتظامات میں مصروف ہیں ۔ سعودی عرب دورے کے دوران نواز شریف کا مسکن اپنے بیٹے حسین نواز کے گھر پر ہوگا۔ 

رپورٹ کے مطابق برطانوی وزرات خارجہ نے بھی نواز شریف کو گرین سگنل دیدیا ہے کہ آپ اپنا علاج مکمل ہونے تک لندن میں پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے کے باوجود رہ سکتے ہیں ۔ برطانوی قوانین کے تحت ساٹھ سال سے زائد عمر کا شخص علاج کی غرض سے برطانیہ میں موجود ہو، پاسپورٹ یا ویزا ختم ہونے کے ڈیڑھ سال بعد تک فیملی سمیت رہ سکتا ہے ۔ 

رپورٹ کے مطابق نوازشریف سعودی حکمرانوں سےملاقات ، عمرہ کے لیے سعودی عرب ضرور جائیں گے ، لیکن مستقبل رہائش لند ن میں ہی رکھیں گے ، آخری آپشن کے طور پر امریکہ منتقلی پر غور کیا گیا ہے ، تاہم اس کے امکانات کم ہیں لیکن ان کے ذاتی اور کارباری دوست شیخ سعید ممکنہ انتظامات کے لیے منصوبہ بندی کرچکے ہیں ۔

مذکورہ بالا صورتحال میں نواز شریف کے پاس ایک سے زائد چوائس موجود ہے  ، نواز شریف اگر قطر ہونا چاہیں تو وہاں کے حکمرانوں سے سیف الرحمان بات کرچکے ہیں ، جنہوں نے نواز شریف کی متوقع آمد کا خیر مقدم کیا ہے ۔ اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ نواز شریف لندن چھوڑ کر امریکہ ، سعودیہ یا قطر متنقل ہوجائیں ، البتہ وہ عمرہ کی ادائیگی  کے لیے سعودی عرب ضرور جائیں گے ۔

مزیدخبریں