صنم جنگ کی طلاق کی خبروں کی حقیقت کیا ہے ؟

صنم جنگ کی طلاق کی خبروں کی حقیقت کیا ہے ؟

لاہور : مایہ ناز ادکارہ اور ٹی وی پروگرامز کی میزبان صنم جنگ نے طلاق کی خبروں  پر آخر کار سچ بتا دیا  ارو ان تمام خبروں کو غلط اور جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا ہے ۔ ان کا کہناہے کہ قسام  سے علیحدگی کی خبریں جھوٹی ہیں ۔

سوشل میڈیا پر صنم جنگ نے شوہر سے علیحدگی کی خبروں پر آخرکار بات کرتے ہوئے قسام  کے ساتھ اپنی سیلفی شئیر کی اور ساتھ لکھا کہ ان کی اپنے شوہر کے ساتھ علیحدگی کی تمام خبریں جھوٹ کا پلندہ ہیں ، اور یہ سارا معاملہ اس وقت شروع ہوا جب میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرایک صارف نے میری طلاق کے بارے میں بات کی ۔ 

انہوں نے لکھا کہ اس کے بعد ہر طرف سے میری طلاق کی باتیں ہونے لگ گئیں ، میرا کوئی ارادہ نہیں تھا ، کہ میں اس قسم کی بیہودہ خبروں پر کوئی ردعمل دوں  ، میرے شوہر کو روزانہ کئی جگہوں سے فون آنا شروع ہوگئے اور ہمارے خاندان میں اس خبر کی وجہ سے پریشانی ہوئی ۔

انہوں نے لکھا کہ قسام اور میں بہت خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں ۔ اگلے ہفتے ہماری شادی کی چھٹی سالگرہ بھی منائی جائیگی ۔ میں بہت شکر گزار ہوں گی اگر لوگ میری طلاق کی جھوٹی خبریں پھیلانا بند کردیں ۔ 

واضح رہے کہ صنم جنگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان کے ایک مداح نے یہ لکھا تھا کہ " صنم تمھیں طلاق کیوں ہوئی " ، اس پر صنم نے اس کی بات کو مزاح میں تبدیل کرتے ہوئے لکھا تھا کہ " تمھاری وجہ سے " لیکن پھر معاملہ قومی میڈیا پر آیا تو صنم جنگ کو اس کی صفائی دینا پڑی ۔