اسد خٹک ، وینا ملک کے خلاف پاکستان پہنچ گئے

02:24 PM, 4 Jan, 2021

راولپنڈی : پاکستان کی متنازعہ اداکارہ وینا ملک کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، ان کے سابق شوہر اسد خٹک اپنے بچوں کی دبئی سے پاکستان اسمگلنگ کا کیس لڑنے کے لیے پاکستان آگئے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی متنازعہ اداکارہ وینا ملک ان دنوں ایک بار پھر شہ سرخیوں ہیں جب ان کے سابق شوہر اسد خٹک نے ان پر سنگین الزامات لگاتے  ہوئے الزام لگایا کہ وینا ملک نے بچے دبئی سے پاکستان سمگل کیے ہیں  اور ان کی دبئی سے ایگزٹ کا غذات میں شامل ہی نہیں ۔ انہوں نے وینا ملک کو پچاس کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھیجا اور اب وہ اپنے کیس کی پیروی کرنے کے لیے پاکستان آگئے ہیں ۔ 

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اسد خٹک نے کہا کہ اب میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے ، میری خاموشی کو بزدلی سمجھا جارہاہے ، مجھے امید ہے کہ پاکستان میں ایک باپ کوانصاف ملے گا۔ کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ، جس اذیت سے میں گزر رہاہوں یہ صرف اللہ ہی جانتا ہے ، میں نے وینا ملک کو پچاس کروڑ روپے ہرجانے کا دعوے کا نوٹس بھیجا ہے ۔

اس خٹک نے کہا کہ وینا ملک دبئی  سے میرے بچوں کو لے کر پاکستان فرار ہوگئی تھی ، میں اپنے بچوں کو لینے اور کیس لڑکے لیے پاکستان آیا ہوں ، اور اب وینا ملک کے خلاف قانون جنگ لڑوں گا۔ 

وینا ملک میرے بچوں کے ساتھ برا سلوک کر رہی ہے ۔ 

مزیدخبریں