لاہور : پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ بڑی مشکل میں پڑ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کے بڑے نام پی ایس ایل کیلیے عدم دستیاب ہوگئے ہیں اور انٹر نیشنل سیریز کی وجہ سے کھلاڑی دستیاب نہیں ہو رہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل) کی انتظامیہ مشکلات سے دوچار ہوگئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق زیادہ تر کھلاڑی اپنی اپنی ٹیموں کے ساتھ کرکٹ میں مصروف ہیں۔انگلینڈ کی انڈیا اور ویسٹ انڈیز کی سری لنکا کے ساتھ سیریز پی ایس ایل سے متصادم ہیں۔ساوتھ افریقہ آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش نیوزی لینڈ بھی سیریز بھی ہوں گی۔
جس کی وجہ سے پی ایس ایل 6 کے لیے غیر ملکی ٹیموں کے موجودہ کھلاڑیوں کی دستیابی مشکل ہو گئی۔ پی سی بی کو پی ایس ایل 6 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل کے لیے جزوی طور پر دستیاب ہوں گے ۔ پی ایس ایل 6 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست آئندہ ہفتے جاری کی جائے گی ۔
نیونیوز ذرائع کے مطابق پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے لیے 10 جنوری کی تاریخ رکھی گئی ، باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے ۔