سابق مس یونیورس سشمیتا سین ، رومن کا رومانس انسٹا گرام پر وائرل

سابق مس یونیورس سشمیتا سین ، رومن کا رومانس انسٹا گرام پر وائرل
کیپشن: image by Instagram

ممبئی:بالی ووڈ سٹار سشمیتا سین کی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

View this post on Instagram

#thebeckoning @rohmanshawl ❤️#us ????

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47) on

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار سشمیتا سین کی اپنے بوائے فرینڈ رومن شال کے ساتھ رومانوی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے اپنے بوائے فرینڈ رومن شال کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ "میں تم سے پیار کرتی ہوں " نئے سال کی تمام خوشیاں تمھیں مبارک ہوں۔

اس سے قبل بھی سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے اپنے بوائے فرینڈ رومن شال کے ساتھ ورزش کرتے ہوئے ویڈیوز انسٹا گرام پر شیئر کی ہیں جوکہ کافی وائرل ہوئی ہیں ۔