کراچی : پاکستان کا جدید ٹیکنالوجی کی طرف پہلا قدم ، کراچی میں بھینسوں کے گوبر سے فیول حاصل کر کے گرین بس ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ، دو سو بسوں کے منصوبے سے تیس کلومیٹر کے فاصلے پر پندرہ لاکھ کے قریب شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کا جدید ٹیکنالوجی کی طرف پہلا قدم بڑھاتے ہوئے گرین ٹرانسپورٹ پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، جی ہاں کراچی میں دو بسوں پر محیط گرین ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کیا جا رہا ہے ۔
منصبوے کو اقوام متحدہ ، ایشیا ترقیاتی بینک کے فنڈ کی مدد سے تکمیل کیا جائے گا ، منصوبے سے آلودگی کی شرح صفر ہوگی جبکہ اس سے پندرہ لاکھ کے قریب کراچی کے شہری سفری سہولیات حاصل کر سکیں گے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق منصوبے کے لیے کراچی میں بھینسوں کے گوبر کو کارآمد بنایا جائے گا جوکہ عرصہ دراز سے ضائع ہو رہا تھا ، بھینسوں کے گوبر کو پلانٹ کے ذریعے فیول میں تبدیل کیا جائے گا اور اس فیول سے دو سو بسوں کو چلایا جائے گا ۔
بسوں سے جہاں آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی وہاں شہریوں کو سستی ترین سفری سہولیات بھی مہیا آئیں گی ۔