راولپنڈی : پاک فوج آرٹلری میں اے 100 ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم شامل لیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق راکٹ سسٹم مقامی سائنسدانوں اور انجینئرز نے تیار کیا۔ راکٹ سسٹم کے تحت 100 کلو میٹر تک موثر انداز میں ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راکٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
آرمی چیف نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو کامیابی پر مبارک باد دی ۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ راکٹ سسٹم کی شمولیت سے پاک فوج آرٹلری کی استعداد کار بڑھے گی۔