سام سنگ ایس 10 کی تصاویر لیک ہو گئیں ، صارفین حیران

سام سنگ ایس 10 کی تصاویر لیک ہو گئیں ، صارفین حیران
کیپشن: فوٹو بشکریہ : ایون بلاس ٹوئیٹر اکاؤنٹ

نیویارک :سام سنگ کے نئے آنے والے سمارٹ فون ایس 10 کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ 

مشہور زمانہ ای وی لیکر ایون بلاس نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر  پر  سام سنگ ایس 10 بی یانڈ 1 کی تصویر شئیر کی ہے جس میں اس کا پانچ انچ کا  ڈسپلے واضح نظر آ رہا ہے جس کے ایک کونے پر سیلفی کیمرے ہے لیکن اس کا آئیکن حیران کن طور پر دھندلا نظر آ رہا ہے۔ 

دوسری طرف سام سنگ کی جانب ابھی تک کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی ہے لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ یہ گلیکسی ایس 9 کی طرح دیکھائی دیتا ہے،بی یانڈ 1 اور اس کا 4۔6 انچ بی یانڈ 2 جو کہ اس کا کاؤنٹر پارٹ ہے ان میں بہت سے فیچرز ایک جیسے ہیں ان میں کیلکوم سنیپ ڈریگن 855 پروسیسر استعمال کیا گیا ہے، ریورس وائر لیس چارجنگ اس کو دوسرے سمارٹ فون سے منفرد بناتی ہے۔

تاہم زیادہ طرح فونز میں 2 فرنٹ کیمرے اور تین بیک کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ بی یانڈ 1 میں صرف ایک فرنٹ کیمرہ اور 2 بیک کیمرے لگائے گئے ہیں ، ان مذید فیچرز میں  5۔8 انچ ڈسپلے اسکرین ، 5 جی آلات اور 7۔6 بی یانڈ ایکس ڈیوائسز شامل ہیں ۔ 

اگر یہ تمام افواہیں ٹھیک ہیں تو صارفین کو  فروری تک کا انتظار کرنا پڑے گ جس کے بعد صارفین ایس 10 فیملی کا حصہ بن سکیں گے، اس کے علاوہ صارفین سام سنگ انفینٹی فولڈ ایبل فون بھی اسی دوران مارکیٹ میں آ جائیں گے ۔