بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کا دبئی میں اپنے مداحوں کیلئے بڑا اعلان

06:34 PM, 4 Jan, 2019

دبئی : بھارتی گلوکار گرو رندھاوا نے کہا ہے کہ وہ بالی وڈ سٹار سلمان خان کے ساتھ اپنی آئندہ پرفارمنس کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے بڑے اخبار خلیج ٹائمز کو اپنے انٹرویو میں بھارتی گلوکار گرو رندھاوا نے کہا ہے کہ وہ نئے سال کے موقع پر میری دبئی میں پرفارمنس لوگوں کو کافی پسند آئی ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ نئے سال کی پہلی فارمنس بالی ووڈ سٹار سلمان خان کے ساتھ دبئی ہوگی جس کے دوران وہ پندرہ مارچ کو دبئی میں شو کر رہے ہیں ۔

گرو کا کہنا تھا کہ انھوں نے سلمان خان سمیت بڑے بالی ووڈ سٹارز کے ساتھ حال ہی میں امریکہ میں بھی شو کیے تھے جوکہ کافی کامیاب رہے ہیں ۔

بھارتی معروف سپر سٹار نے حال ہی فلم انڈسٹری کے لیے دو گانے ریکارڈ کرائے ہیں جوکہ کافی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں اس میں ایک گانا "بن جا تو میری رانی " ہے جبکہ دوسرا گانا "سوٹ سوٹ کردا " ہے جس کو کافی پذیرائی مل رہی ہے ۔

مزیدخبریں