امریکی ائیرلائن ملازم کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

06:05 PM, 4 Jan, 2019

نیویارک:امریکی ائیرلائن کے ملازم نے ائیرپورٹ کے رن وے پر ڈانس کر کے روتی بچی کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ائیرلائن کا ملازم طیارے کے اڑان بھرنے کے حوالے سے تیاری کو عملی اقدامات کر رہا تھا کہ اس دوران اس نے جہاز کی کھڑکی میں ایک بچی کو روتے دیکھا ۔

ملازم نے بچی کو ہنسانے کے لیے ڈانس کرنا شروع کر دیا جس پر بچی نے چپ ہوگئی جبکہ اس کو بہلانے میں مصرف بچی کی والدہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئی۔

بچی کی والدہ نے ڈانس کرتے ائیرلائن کے ملازم کی ویڈیو بھی بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کی ، منٹوں کے اندر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کو صارفین نے خوب داد دی ۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کے میڈیا کو اپنے انٹرویو میں ملازم نے بتایا کہ میں نے جہاز میں ایک بجی کو روتے دیکھا تو اس کو بہلانے کے لیے ڈانس کیا ، سردی زیادہ تھی اور میں وارم اپ بھی ہونا چاہتا تھا ، اس لیے موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں نے ڈانس کیا جوکہ لوگوں کو کافی زیادہ پسند آیا ۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے کلک کریں :

مزیدخبریں