دبئی : دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے متعلق ایسے حقائق جن سے ٓآپ پہلے واقف نہیں ہوں گے ، جی ہاں دنیا کی بلند ترین عمارت کا ڈیزائن صحرا کے پھول سے جسے "ڈیزرت للی " کہا جاتا ہے سے مماثلت رکھ کر بنایا گیا ہے ۔
View this post on InstagramToday marks #BurjKhalifa’s 8th Anniversary since its inauguration on January 4, 2010.
نئے سال کے جشن کے موقع پر برج خلیفہ نے دو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے جوکہ دنیا کی بلند ترین عمارت پر روشنیوں اور آتشبازی کا مظاہرہ تھا ۔
برج خلیفہ دنیا کی پہلے بلند ترین ہائی ریٹڈ عمارت ہے جس میں کوئی استقبالیہ نہیں بنایا گیا ہے ، آپ بلا روک ٹوک عمارت میں داخل ہوکر مطلوبہ مقام تک جا سکتے ہیں کیونکہ اسے مہمانوں کے لیے اپنے گھر کی طرح بنایا گیا ہے ۔
برج خلیفہ میں دنیا کی سب سے بڑی آرٹ گیلری بھی بنائی گئی ہے جس میں دنیا کے بہترین 85 آرٹسٹ نے اپنے آرٹ نمونے پیش کیے ہیں ، دنیا کی بہترین عمارت میں مجموعی طور پر سیڑھیوں کے دو ہزار نو سو نو سٹیپس ہیں جوکہ عمارت کی 160 منزلوں کو کور کرتے ہیں ۔
برج خلیفہ دنیا کی پہلی ایسی عمارت ہے جس کی سب سے زیادہ تصویر کشی کی گئی ہے ، عمارت کی تعمیر میں دنیا کی سب سے بڑی پچیس ٹن وزن پر مبنی ٹرینوں کو کا استعمال کیا گیا ۔
برج خلیفہ کی تعمیر میں مزدوروں نے اپنی زندگی کے بائیس ملین گھنٹے لگائے ہیں ، دنیا کی پہلی عمارت ہے جس میں لائبریری 123ویں منزل پر قائم کی گئی ہے ، عمارت سے شہر میں دھند اور بادلوں کا مزہ بھی لیا جا سکتا ہے۔