عثمان شنواری زخمی ہو گئے

03:22 PM, 4 Jan, 2019

جیلونگ : پاکستانی فاسٹ باﺅلر عثمان خان شنواری آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے دوران زخمی گئے ۔

ایڈیلیڈ سڑائیکرز سے میچ میں دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے گیند زوردار انداز سے عثمان شنواری کے پاﺅں پر لگی جو خاصا سوج گیا ۔انہیں طبی امداد کے لیے میدان سے باہر بھی لے جانا پڑا۔
تاہم عثمان شنواری مرہم پٹی کے بعد واپس لوٹ آئے اور انہوں نے بعد میں آکر چار اوور کروائے ۔عثما ن شنواری ایونٹ میں میلبورن رینگینڈز کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ عثمان شنواری کو اس سیزن کی تیز ترین گیند کروانے کا ریکارڈ حاصل کر لیاگیا ہے۔عثمان شنواری نے میلبورن سٹارز کے خلاف اپنے سپیل کی پہلی گیند کرائی جو انتہائی تیز رفتار قرار پائی ۔ عثمان شنواری نے یہ گیند 151کلومیٹر فی گھنٹہ سے کرائی تھی ۔

مزیدخبریں