سابق صدور آصف زرداری اور مشرف کیخلاف سپریم کورٹ نے این آر او کیس ختم کردیا

03:17 PM, 4 Jan, 2019

اسلام آباد:سابق صدور آصف زرداری اور پرویز مشرف سمیت اٹارنی جنرل ملک قیوم کیخلاف این آر او کیسز کو سپریم کورٹ نے نمٹاتے ہوئے ختم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی مفاہمتی آرڈیننس(این آر او )سے متعلق کیس کو ختم کرتے ہوئے فیروز شاہ گیلانی کی درخواست نمٹادی۔ فیروز شاہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ پرویز مشرف ،آصف علی زرداری اور اٹارنی جنرل ملک قیوم کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ این آر او کے ذریعے کرپشن کیسوں کو ختم کیا گیا جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا جبکہ درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ لوٹے گئے پیسوں کو وصول کیا جائے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ک آصف زرداری،پرویز مشرف اور ملک قیوم کے اثاثوں کی تفصیل آچکی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں مقدمے پر سماعت کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف اور آصف علی زرداری کو نوٹس جاری کئے تھے جبکہ دونوں شخصیات کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کی تھیں۔

مزیدخبریں