سرینگر:جمو ں و کشمیر کے ریاستی ضلع میں واقع مشہور شری ماتا ویشنو دیوی گھپا مندر میں عقیدت گزاروں نے 2 کروڑ30 لاکھ روپے کی منسوخ شدہ نوٹوں کی رقم بطور نذرانہ پیش کی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے 8 نومبر 2016 ءمیں نوٹ بندی کے فیصلے کے بعد ملک میں ہندوﺅں کی دوسری امیر ترین مندر ( ویشنو دیوی شرائن) میں عقیدت گزارو ں نے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کی منسوخ شدہ نوٹوں کی خطیر رقم بطور نذرانہ پیش کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ گرچہ ریزرو بینک آف انڈیا نے عرصہ دراز سے منسوخ شدہ نوٹوں کو لینا بند کیا ہے لیکن کئی لگوں کے پاس ابھی بھی منسوخ شدہ نوٹ موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نوٹ بندی کے بعد یاتریوں نے صرف ایک ماہ کے اندر ایک کروڑ نوے لاکھ منسوخ شدہ نوٹوں کی رقم بطور نذرانہ مندر میں پیش کی تھی۔لیکن سال 2017 ءاور سال 2018 ءکے دوران اس کمی میں واقع ہوئی۔