ملک بھر میں موبائل فون کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے نئی پالیسی پر عمل در آمد شروع

02:54 PM, 4 Jan, 2019

کراچی : ملک بھر میں موبائل فون کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے نئی پالیسی پرعمل در آمد شروع کردیاگیا ہے ۔

بیرون ملک سے آنے والے مسافر سال میں پانچ سے زیادہ موبائل فونز نہیں لاسکیں گے ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ائرپورٹ پر موجود پی ٹی اے کے کاﺅنٹر ز پر آئی ایم ای نمبر کے اندراج کے لیے پی ٹی اے نے آج سے سرٹیفکیٹ کی کلئیرنس لازمی قرار دے دی ہے اور کاﺅنٹر پر آج سے کام بھی شروع ہو گیاہے ۔
آندہ صرف پی ٹی اے کی منظور کردہ اقسام کے موبائل فون سیٹ درآمد کیے جاسکیں گے ۔ جس کے لیے وزارت تجارت کی جانب سے امپورٹ پالیسی آرڈر 2016 میں ترمیم کر دی گئی تھی ۔ امپورٹ پالیسی کے مطابق کوئی بھی مسافر ایک سال میں پانچ موبائل فونز سے زیادہ نہیں لاسکتا۔ اس سے زیادہ لانے والے موبائل فونز کو ضبط کر لیا جائے گا۔
جب کہ آئی ایم ای کی رجسٹریشن کے بغیر چلنے والا موبائل فون بلاک ہو جائیگا ۔کسٹمز حکام کے مطابق کوئی بھی مسافر بیرون ملک سے آئے گا تو اسے امپورٹ پالیسی کے تحت مختلف برانڈز 186اقسام کے موبائل فون پر 42سے 430ڈالر فی موبائل فون ٹیکس لاگو کیا گیاہے ۔

مزیدخبریں