چالیس سالہ ارب پتی سعودی خاتون نے لائیو شو میں شادی کی پیشکش کر دی

02:10 PM, 4 Jan, 2019

ریاض: سعودی خواتین میں شادی کی عمر گزر جانے کی شرح عرب ممالک میں سب سے بڑھ کر ہے ۔
گزشتہ روز عرب ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں ایک ارب پتی سعودی خاتون نے باقاعدہ شادی کی پیشکش کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی خاتون نے لائیو ٹی وی شو کے دوران کال کر کے بتایا کہ اس کے والد کا انتقال ہو چکا ہے ۔ اور وہ ارب پتی خاتون ہے اور اب وہ شادی کرنا چاہتی ہے ۔
سعودی خاتون کا کہناتھا کہ اس کے ارب پتی والد نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے میری شادی نہیں تاہم چند ماہ پہلے ان کا انتقال ہو گیا ہے ۔ تو اب ساری جائیداد میری ہوگئی ہے تاہم اب میری عمر چالیس ہو چکی ہے ۔ میں بھی دوسری خواتین کی طرح زندگی گزارنا چاہتی ہوں ،میں بھی چاہتی ہوں کہ میرے بچے ہوں ۔ میری اولاد ہو جس کا ہاتھ پکڑ کر مجھے ماں جیسا سکون مل سکے ۔
خاتون کا کہناتھا کہ اسے اس چیز پر کوئی اعتراض نہیں کہ اس سے شادی کرنے والے کی پہلے بھی شادی ہو یانہیں ، وہ دوسری ، تیسری اور چوتھی بیوی بننے کے لیے بھی تیا رہے ۔ تاہم اس نے شادی کے لیے چند شرائط بھی رکھیں ۔
جن میں شادی شدہ یا کنوارہ ہو ۔ دوسرا یہ کہ اگر شادی شدہ ہے تواس کی دوسری بیویوں کی بخوشی اجازت شامل ہو۔اس کا مزید کہناتھا کہ وہ نوجوان سے شادی نہیں کرنا چاہتی کیوںکہ وہ خود چالیس سال کی ہے ۔میچور خاوند ہی اس کے لیے بہتر ہے ۔
تاہم اس کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر سعودی شہریوں نے ملے جلے رد عمل کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ اسے شادی نہیں بلکہ اصل میں بچہ چاہیئے ۔ دولت سے بچہ خرید تو نہیں سکتی مگر وہ شادی کے ذریعے ایک بچہ پیدا کرنے خوہشمند ہے ۔

ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں