نائیجیریا میں ہیلی کاپٹر حادثہ میں 5 فوجی ہلاک

12:25 PM, 4 Jan, 2019

لاگوس: نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں کم سے کم پانچ فوجی اہلکار ہو گئے۔

نائیجیریا کی فضائیہ کے ایک اعلی افسر نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ یہ ہیلی کاپٹر داماس علاقے میں 145 ویں بٹالین کے اہلکاروں کی امداد پہنچانے کے مشن پر تھا اور اسی دوران یہ گر کرتباہ گیا جس میں پانچ فوجی ہلاک ہو گئے۔

اس دوران نائیجریا کی فوج نے ان اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا بوکو حرام تنظیم کے دہشت گردوں کے پاس فوج سے بہتر سامان اور ہتھیار ہیں۔فوجی ترجمان ثانی ا شیخہ عثمان نے جاری ایک بیان میں کہا کہ معاشرے کے کچھ بھٹکے ہوئے لوگ فوج کے خلاف اس طرح کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں تاکہ فوج ذہنی دبائو میں آ جائے۔

انہوں نے کہا کہ فوج اس دہشت گرد تنظیم کے خلاف اپنی مہم پہلے کی طرح جاری رکھے گی اور کسی بھی طرح کے دبائو میں نہیں آئے گی ۔

مزیدخبریں