ممبئی : بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ہالی ووڈ فلم ”از ناٹ اٹ رومینٹک “ سے نئے گیٹ اپ کی جھلک جاری کر دی گئی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر اپنی ہالی ووڈ فلم”از ناٹ اٹ رومینٹک “ سے اپنے نئے گیٹ اپ کی جھلک شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یوگا ایمبیسیڈر ایزابیلا کو 13فروری کو اپنے قریبی سینما گھروں میں دیکھنے آئیں اور انہیںاس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔
تصویر میں پریانکا چوپڑا نے فلورل ڈریس پہنا اور پیلے رنگ کا پرس پکڑا ہوا ہے۔