نواز شریف جیل سے رہا ہو کر باہر چلے جائیں گے، رحمان ملک کا دعویٰ

10:53 AM, 4 Jan, 2019

لاہور: رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر رحمان ملک کا نیو نیوز کے پروگرام نیوز ٹاک یشفین جمال کے ساتھ میں انکشاف کیا سابق وزیراعظم کی صحت ٹھیک نہیں وہ جیل سے رہا ہو کر علاج کے سلسلے میں باہر جائیں گے کیونکہ شریف برداران قسمت کے دھنی ہیں انکی دعائیں ہمیشہ رنگ لاتی ہیں۔

سابق وزیر داخلہ کے مطابق یہ کوئی افواہ نہیں ہے بلکہ وہ اپنی معلومات کی بنیاد پر ایسا کہہ رہے ہیں۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی امداد درحقیقت جنرل قمر جاوید باجوہ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے لیکن کریڈٹ حکومت لینا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس حکومت نے بھی احتساب کو انتقام کے لیے استعمال کیا وہ حکومت زیادہ عرصہ نہیں رہی۔ موجودہ حکومت کو بھی مشکلات کے بھنور میں دیکھ رہا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں 7 سال قید با مشقت اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

مزیدخبریں