چینی حکومت نے 6 ہزار سے زائد ویب سائٹس پر پابندی لگا دی

چینی حکومت نے 6 ہزار سے زائد ویب سائٹس پر پابندی لگا دی


بیجنگ :چینی حکومت نے گذشتہ سال کے دوران 6ہزار ویب سائٹس اور وی چیٹ اکائونٹ بند کر دیئے۔


تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال ثقافتی ماحول کو صاف ستھرا اور صحت مند بنانے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا تھا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ، مہم کے نتیجے میں کئی بااثر ویب سائٹ بند کر دی گئی ہیں اور 45لاکھ سے زائد قابل اعتراض پوسٹیں بھی انٹرنیٹ سے ہٹا دی گئی ہیں جبکہ آن لائن خدمات فراہم کرنیوالوں نے بھی ایسی ہی قابل اعتراض دو کروڑ پوسٹیں ختم کر دی ہیں۔


سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وی چیٹ کیخلاف بھی کریک ڈائون کیا گیا جس میں صوبائی سطح کے 20علاقوں کے ایک لاکھ افراد کیخلاف کارروائی کی گئی ، ان میں کم عمر لڑکے بھی شامل تھے، تیس سے زیادہ افراد کو عریانی اور فحاشی پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ، حکومت نے اس موثر مہم کے ذریعے 120000لیڈز دفاتر کو فراہم کیں ۔