غیرملکی مہمانوں کے تحفظ کے لیے انتہائی طاقتور سکیورٹی یونٹ بنا لیا

غیرملکی مہمانوں کے تحفظ کے لیے انتہائی طاقتور سکیورٹی یونٹ بنا لیا

لاہور:لاہور پولیس کی ملکی اور غیرملکی مہمانوں کو تحفظ فراہم کرنے کےلیےبنائی گئی اسپیشل سکیورٹی یونٹ کا دوسرا دستہ میدان میں آگیا۔ سی سی پی او امین وینس کہتے ہیں یہ فورس عالمی مہمانوں کے پاکستان سے متعلق اعتماد میں بہتری لائےگی۔
دشمن اگر غیرملکی مہمانوں پر حملہ کرنے کی سازش کرے یا کسی عوامی اجتماع میں گھسنے کی جسارت کرےتواسپیشل سکیورٹی یونٹ ملک دشمن عناصر کے لئے خوف کی علامت ثابت ہوگا۔دوسوتیس کیڈٹس کو دو ماہ میں ایس ایس جی سےریٹائرڈ ماہر اساتذہ نے تربیت دی ۔تقریب کے مہمان خصوصی لاہور پولیس کے چیف امین وینس تھےجن کا ماننا ہے کہ یہ فورس عالمی سطح پر امن کا پیغام پہنچائےگی۔پاس آؤٹ ہونےوالے اہلکاروں نے مہمانوں کے چبوترے کے سامنے سے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی پیش کی۔سی سی پی اولاہور امین وینس نے دوران تربیت اعلی کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا۔

مصنف کے بارے میں