لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے خلاف بے بنیاد خبریں نشر کرنے پر دو نجی چینلز کو لیگل نوٹس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نوٹس ایڈووکیٹ مصطفی رمدے کی جانب سے جاری کیا ۔ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ دونجی نیوزچینلزنے شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب پرجھوٹی خبریں چلائیںجس میںمیرے موکل شہباز شریف کیخلاف کرپشن کی بے بنیاد خبریں نشر کی گئیں ، ان جھوٹی اور بے بنیاد خبروںسے میریموکل کی شہرت کونقصان پہنچا۔نوٹس میںمزید کہا گیا ہے کہ اگر 14روزمیں اس کا جواب نہ دیاتو میرے موکل قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔