سابق امریکی وزیر خارجہ میڈیلین البرائیٹ نے پاکستان کی حمایت کر دی

سابق امریکی وزیر خارجہ میڈیلین البرائیٹ نے پاکستان کی حمایت کر دی


نیویارک:سابق امریکی وزیرخارجہ میڈیلین البرائٹ اور سفیر ریان سی کروکر نے پاکستان کی حمایت کردی جبکہ سی آئی اے کے سابق چیف ڈیوڈ پیٹریاس کہ چکے ہیں کہ پاکستان افغانستان میں ڈبل گیم نہیں کھیل رہا۔


امریکا کی سابق وزیر خارجہ میڈیلین البرائٹ نے پاکستان، فلسطین اور تارکین وطن سے متعلق امریکی صدرکی پالیسی کو مسترد کیا اور کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ ملک کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ اسلام آباد میں امریکا کے سابق سفیر ریان سی کروکر نے امریکی ریڈیو کو دئے گئے انٹرویو میں کہا ٹرمپ انتظامیہ میں اچھے لوگ بھی موجود ہیں لیکن وہ افغانستان سے متعلق پاکستان کا موقف اور تحفظات سمجھ نہیں پائے ہیں۔


امریکی صدر کی ٹوئٹ پر اسلام آباد کا سخت ردعمل ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو افغان امن عمل میں پاکستان کو شراکت دار بنانا چاہئے تھا۔امریکی سی آئی اے کے سابق چیف ڈیوڈ پیٹریاس کہہ چکے ہیں کہ پاکستان افغانستان میں کوئی ڈبل گیم نہیں کھیل رہا۔اسلام آباد دہشتگردوں کی پشت پناہی نہیں کررہا۔امریکی فوج کو پاکستان کے ایسے عمل کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔