سعودی عرب میں دھوپ اور نظر کے 38 لاکھ نقلی چشمے فروخت

05:22 PM, 4 Jan, 2018

نیوویب ڈیسک

ریاض: سعودی عرب کے ماہرین اقتصادیات نے کہا ہے کہ 2017کے دوران سعودی عرب میں دھوپ اور نظر کے 38 لاکھ نقلی چشمے فروخت کئے گئے۔

سعودی ماہرین اقتصادیات نے خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مملکت میں دسیوں کمپنیاں نظر اور دھوپ کے نقلی چشمے تیار کر کے سپلائی کر رہی ہیں جس سے اصلی چشمے درآمد کرنے والوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ صارفین بھی متاثر ہو رہے ہیں اور قومی معیشت پر بھی منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلدیاتی کونسلوں ، تجارت کی وزارت اور تحفظ صارفین انجمن کی کوششیں موثر  ثابت نہیں ہو  رہیں، سال 2017میں دھوپ اور نظر کے 38 لاکھ چشمے فروخت ہوئے۔

حاصل کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس 152.3ملین ریال سے زیادہ مالیت کے 3.8ملین چشمے درآمد کئے گئے۔ ان میں سے 70فیصد سے زیادہ غیر رسمی طریقوں سے لائے گئے۔ محکمہ کسٹمز نے 20 ہزار نقلی چشمے ضبط کئے گئے۔

مزیدخبریں