قومی ویمن کرکٹرجویریہ خان نے گلوکاری میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ، ویڈیو دیکھیں

03:45 PM, 4 Jan, 2018

لاہور : قومی ویمن کرکٹر عائشہ ظفر نے سوشل میڈیا پر ساتھی کھلاڑی جویریہ خان کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ گانا ” جو وعدہ کیا وہ نبھانا پڑے گا“ گا رہی ہیں، جویریہ خان نے اتنے خوبصورت انداز میں یہ گانا گایا کہ ان کی یہ ویڈیو بار بار دیکھنے کا دل کرتا ہے۔


ویمن کرکٹر عائشہ ظفر نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ دیکھو کون گا رہا ہے؟، جویریہ خان ، میں معذرت خواہ ہوں کیونکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے سے میں خود کو روک نہیں پارہی‘۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ویمن ٹیم کی آل راﺅنڈر جویریہ خان ایک میز پر بیٹھی ہیں اور موبائل پر ممکنہ طور پر سوشل میڈیا استعمال کر رہی ہیں ۔ اس دوران وہ اتنی مگن ہیں کہ گنگنانے کے انداز میں گانا گاتی ہیں لیکن درحقیقت وہ اپنے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو منظر عام پر لارہی ہیں۔ عائشہ ظفر جو پاس ہی بیٹھی ہیں انہوں نے جب جویریہ خان کی مدھر آواز سنی تو ایک اچھے سامع کی طرح انہوں نے نہ صرف انتہائی انہماک کے ساتھ ان کا گانا سنا بلکہ اس کی ویڈیو بھی بنالی جو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

مزیدخبریں