ممبئی : شاہ رخ خان نے ایسی انوکھی خواہش کا اظہار کر دیا جس پر صرف ہنسا جا سکتا ہے ۔ جی ہاں ! بالی ووڈ اسٹار نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے خاتون کرکٹر کو مقرر کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔
شاہ رخ خان ان دنوں ایک پروگرام کر رہے ہیں جس میں ان کی مہمان بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج تھی ۔اپنے پروگرام میں انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ متھالی راج کو بھارتی ٹیم کا کوچ دیکھنا چاہتے ہیں ۔ جس پر میتھالی راج نے نہایت ہی مختصر جواب دیا کہ وہ ہمیشہ بہتر سے بہتر کام کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
.@iamsrk wants to see @M_Raj03 as the coach of the men’s cricket team one day! @M_Raj03, even we can't wait for it! ;) pic.twitter.com/LPOUVZXWxz
— Delhi Times (@DelhiTimesTweet) January 2, 2018
یہ دوسرا موقع ہے کہ میتھالی راج شاہ رخ خان کے شو ’ٹیڈ ٹاک‘ میں شریک ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ میتھالی راج کے پاس خواتین کرکٹ کے کئی عالمی ریکارڈ بھی ہیں، وہ نہ صرف سب سے زیادہ اسکور کرنے والی کرکٹر ہیں، بلکہ وہ 2 ورلڈ کپ میں بھارت کی کپتانی کرنے والی بھی واحد خاتون کرکٹر ہیں۔