کولن منرو نے کرس گیل ،روہت شرما اور برینڈن میک کولم کو پیچھے چھوڑ دیا

01:39 PM, 4 Jan, 2018

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی20 میچ میں 119 رنز سے شکست دے کر سیریز جیتنے کے ساتھ ساتھ متعدد ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیے۔

اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں کولن منرو نے اپنے ٹی 20 کیریئر کی تیسری سنچری اسکور کی ۔وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں ۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دو سنچریاں بنانے والوں میں کرس گیل، روہت شرما، ایون لیوس، کرس گیل اور برینڈن میکولم شامل ہیں۔ 

جب کہ ایک سنچری بنانے والے کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، مہیلا جے وردھنے، تلکرانے دلشان، رچرڈ لیوی، مارٹن گپٹل، ایرون فنچ، الیکس ہیلس، فاف ڈپلوسی، مورنی وین ویک، شین واٹسن، بابرحیات، تمیم اقبال، گلین میکسویل، ڈیوڈ ملر اور شیمان انور شامل ہیں۔

کولن منرو کو دھواں دار بیٹنگ کی وجہ سے میچ آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کے اعزاز سے نواز ا گیا۔

مزیدخبریں