ساتھ آنے والا بھارتی سفارت کار میری والدہ کو دھمکا رہاتھا، کلبھوشن یادیو

12:57 PM, 4 Jan, 2018

راولپنڈی : بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی اپنی فیملی سے ملاقات کے بعد ایک اور ویڈیو ریکارڈنگ دفتر خارجہ میں پیش کر دی گئی ۔کلبھوشن یادو نے کہا ہے کہ میری ماں اور بیوی سے ملاقات حکومت پاکستان کا اچھا اقدام ہے.

دفتر خارجہ نے کلبھوشن کی اہلخانہ سے ملاقات کے بعد ویڈیو بیان جاری کردیا جس میں اس نے اہلخانہ سے ملاقات کرانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ویڈیو بیان میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کلبھوشن یادیو نے کہا کہ ملاقات کے دوران محسوس ہوا والدہ اور اہلیہ خوفزدہ تھیں جب کہ اس موقع پر بھارتی اہکار ملاقات کے دوران والدہ کو دھمکا رہا تھا اور وہ خوفزدہ تھیں۔

جاسوس کلبھوشن یادیو نے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ میری والدہ کو جہاز میں مار پیٹ کر لایا گیا ہے، بھارتی سفارتکار ملاقات کے بعد میری والدہ پر کیوں چلا رہا تھا۔

کلبھوشن نے کہا میں انڈیا کو کہتا ہوں کے میں نیوی کمیشنڈ افسر ہوں،مجھے حیرت ہے کہ میرا خفیہ بھارتی ادارہ مجھے تسلیم نہیں کرتا۔

مزیدخبریں