دبئی :متحدہ عرب امارات میں سردی کے موسم سے لطف اندوز ہونے والوں کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ اماراتی ائرلائنز "ایمریٹس ائیر لائنز" کی انتظامیہ نے اپنے خصوصی بورڈنگ کارڈ کی مدت میں اضافہ کر دیا ہے ، اب اس کارڈ کی بدولت کم بجٹ فلائٹس اور دیگر رعائیتیں حاصل کر سکتے ہیں ۔
اماراتی ائیر لائنز کے مطابق ایمریٹس ائیرلائنز سے سفر کرنے والے اپنے مخصوص کارڈ " مائی ایمریٹس پاس" کے ذریعے بے پناہ سہولیات حاصل کر سکتے ہیں ، اس کارڈ کی بدولت جو سیاح یکم جنوری ست لیکر مارچ تک استعما ل ہو سکتاہے ۔
جبکہ اس سے تھیم پارک کی فیس میں رعایت کے علاوہ جس ہوٹل میں رہائش اختیار کر رہے ہوں گے اس میں بھی خاظر خواہ رعائت مل سکتی ہے ، سیاحوں کو 15 سے 25 تک فیصد تک رعایت مل سکتی ہے ۔کمپنی ترجمان کا کہناہے کہ یہ رعایت پاکستان سمیت تمام ممالک کے مسافروں کے لیے ہے ۔