شادی کی تقریب میں فائرنگ سے افضل کھوکھر کے بھتیجے سمیت دو افراد جاں بحق

09:30 AM, 4 Jan, 2018

لاہور:رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کے بھانجے کی شادی کی تقریب میں دو گروپ لڑ پڑے۔ جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں افضل کھوکھر کے بھتیجے عمران شفیع سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جوہر ٹاؤن میں شوکت خانم اسپتال روڈ پر رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کے بھانجے فہد کھوکھر کی شادی کی تقریب جاری تھی۔

شادی کی تقریب میں دیرینہ دشمن اشرف بھٹی گروپ اور ملک اسلم گروپ بھی مدعو تھے، جب دونوں گروپوں کا آمنا سامنا ہوا تو جھگڑا ہوگیا، جس پر دونوں طرف سے فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایم این اے افضل کھوکھر اور رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کا بھتیجا عمران شفیع اور سیکیورٹی گارڈ یاسین جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

مزیدخبریں