سعودی عرب میں مقیم غیر مسلموں کو عبادت کی آزادی حاصل ہے: احمد قطان

08:43 AM, 4 Jan, 2018

جدہ : مصر اور عرب لیگ میں متعین سعودی عرب کے  سفیر احمد قطان نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں غیر مسلموں کوعبادت کی آزادی حاصل ہے۔ انہو ں نے 2017 ءکے دوران مذاہب کی آزادی سے متعلق جاری شدہ امریکی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں سعودی عرب کی بابت بعض مثبت حقائق بیان کئے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی ویژن 2030کے تحت مملکت میں اقتصادی اور ثقافتی تبدیلیوں کی کوشش کی گئی۔ ملک کے اندر او رباہر انتہا پسندانہ افکار کی مزاحمت کی زیادہ کوشش کی گئی۔ انہو ںنے توجہ دلائی کہ امریکی رپورٹ میں مثبت پہلوﺅں کے ساتھ بعض مغالطہ آمیز ، من گھڑت باتیں بھی شامل کر دی گئی ہیں۔ مملکت میں مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں کے زیر عنوان سعودی عرب کو منفی درجہ دیا گیا۔

مملکت میں فوجداری کی سزاﺅں کے نفاذ پر نکتہ چینی کی گئی۔ ارتداد ، الحاد اور ہرزہ سرائی کی سزاﺅں پر تشویش ظاہر کی گئی۔ شیعہ فرقے کے خلاف امتیازی سلوک کا دعویٰ کیا گیا۔

مزیدخبریں